وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت
Web Desk
28 August 2026
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی شدید غفلت ثابت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی صورتحال میں ہسپتال کا عملہ غیر تربیت یافتہ تھا، تالے لگے ہونے، ٹیکنیکل سٹاف کی عدم موجودگی اور آگ بجھانے کے مناسب آلات نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو دیواریں توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا۔ کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹرز، نرسز اور سکیورٹی گارڈز سمیت 30 سے زائد افراد کے بیانات اور بائیو میٹرک ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ڈیوٹی عملے کی معطلی اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ
28 August 2026
سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
28 August 2026
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید
28 August 2026
میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج
28 August 2026
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
28 August 2026
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 August 2026
افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک
28 August 2026
مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
28 August 2026