اسلام آباد خودکش حملہ، وکلا تنظیموں کا آج سوگ اور ہڑتال کا اعلان
Web Desk
7 February 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع مسجد میں خودکش حملے کے بعد اسلام آباد، سندھ اور لاہور بار ایسوسی ایشنز نے سوگ اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سوگ کے ساتھ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ سندھ بار کونسل نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی خودکش حملے کے پیش نظر آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، اور لاہور بار کے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں، غازی شاہ امام روڈ پر واقع امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی ادارے اور متعلقہ حکام تحقیقات میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026