LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات

امریکا نے ایران سے اشیاء خریدنے والے ممالک پر ثانوی ٹیرف عائد کردیا

Web Desk

7 February 2026


امریکا نے ایران سے اشیاء خریدنے اور تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ثانوی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ تجارت کرے گا، اسے امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران کی غیر قانونی تیل کی تجارت میں ملوث 15 اداروں، 2 افراد اور 14 بحری جہازوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھانے اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو سخت اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے عالمی تجارت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان ممالک پر جو ایران کے ساتھ توانائی اور دیگر شعبوں میں تجارتی روابط رکھتے ہیں۔