ایران اور اسرائیل کے درمیان جوہری تصادم کو روکا، امریکی صدر کا دعویٰ
Web Desk
6 February 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جوہری تصادم کو روکنے میں کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے اور انہوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی فوج کو ازسرِ نو مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے جدید ترین جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں اور اسپیس فورس کا قیام ان کی حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
جدید بحری طاقت میں اضافہ
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اپنے بحری بیڑے میں انتہائی طاقتور اور جدید جنگی جہاز شامل کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے بیٹل شپس دوسری جنگِ عظیم کے جہازوں سے سو گنا زیادہ طاقتور ہوں گے۔
پاک بھارت اور روس یوکرین کا ذکر
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا اور روس و یوکرین کے درمیان ایٹمی جنگ کو بھی ہونے سے روکا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کو ایک نئے اور جدید جوہری معاہدے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا
21 November 2026