شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،پاکستانی سفیر
Web Desk
4 February 2026
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ بات سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں بریفنگ کے دوران بتائی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مزید بڑھا رہے ہیں۔پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت ملی ہے، مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔
پاکستانی سفیرکاکہناتھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہدے طے پائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ
20 November 2026
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا
20 November 2026
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026