LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن پر او آئی سی کور گروپ کی صدرِ جنرل اسمبلی سے ملاقات

Web Desk

3 February 2026

او آئی سی کور گروپ برائے اسلاموفوبیا کے مستقل نمائندگان نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوامِ متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کی صدر محترمہ اینالینا بیئربوک سے ملاقات کی، جس میں اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن سے متعلق آئندہ تقریبات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا سے متعلق خصوصی ایلچی اور یو این الائنس آف سیولائزیشنز کے اعلیٰ نمائندے مسٹر میگوئل آنخل موراتی نوس بھی شریک تھے۔

اس موقع پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 کے تحت 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے طور پر منانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی دن کی پہلی تقریب 2023 میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی پاکستان کی صدارت کے دوران منعقد ہوئی، جبکہ 2024 اور 2025 میں بھی اس کی تقریبات باقاعدگی سے منائی گئیں۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات اور اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی کے کردار کو سراہا۔