خیبرپختونخوا میں نیا انٹیگریٹڈ ٹورازم زون: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی منظوری
Web Desk
3 February 2026
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا نواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زون پراجیکٹ تھنڈیانی کے کنسیشن ایگریمنٹ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ نجی شراکت دار کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
یہ ملک کا پہلا انٹیگریٹڈ ٹورازم زون ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا مقصد نجی سرمایہ کاری کے ذریعے صحت افزا مقام تھنڈیانی کو ماحول دوست سیاحت کا مرکز بنانا ہے۔
منصوبہ چار زونز اور تین پیکیجز پر مشتمل ہے اور ہر عمر کے سیاحوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 14 ممکنہ سیاحتی منصوبے، تین نئے ہوٹلز یا کنڈوٹلز، اور 263 ہوٹل و ریزارٹ یونٹس شامل ہیں۔ دیگر سہولیات میں سروس اپارٹمنٹس، تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، کمرشل کمپلیکس، تفریحی پارکس، فیملی سروس اپارٹمنٹس اور پارکنگ شامل ہوں گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے پر عمل درآمد سے کم از کم 23 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے، اور زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ یہ صوبے میں چوتھا انٹیگریٹڈ ٹورازم زون ہے جو 400 کنال رقبے پر محیط ہوگا۔ اس کے علاوہ مانسہرہ میں 480 کنال پر گنول، سوات میں 754 کنال پر منکیال اور چترال میں 540 کنال پر مداکلشت ٹورازم زونز پر کام جاری ہے، جن کی مجموعی لاگت 12.3 ارب روپے ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق سیاحت کو معاشی استحکام کی بنیاد بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز سیاحت کے شعبے کے فلیگ شپ منصوبے ہیں اور ان کی تکمیل ماحول دوست اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کی بھرپور استعداد موجود ہے اور کثیرالجہتی حکمتِ عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026