خوشاب میں صدر عالمی بینک کی آمد، تمام ادارے ہائی الرٹ، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Web Desk
3 February 2026
صدر عالمی بینک اجے پال سنگھ بانگا آج ایک روزہ دورے پر خوشاب پہنچیں گے، جہاں ان کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
دورے کے دوران صدر عالمی بینک کو ان کے آبائی علاقے میں واقع سابقہ گھروں کا دورہ بھی کروایا جائے گا، جبکہ آبائی گھر اور اس سے ملحقہ گردوارے کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے قریب ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی کے لیے صفائی، سجاوٹ اور اہم روٹس کی مرمت سمیت خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مہمانِ خصوصی کا استقبال بہترین انداز میں کیا جا سکے۔
سکیورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب نے فول پروف پلان ترتیب دے دیا ہے۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سکیورٹی انتظامات اور مختلف روٹس کا خود جائزہ لیا، جبکہ صدر عالمی بینک کی آمد کے باعث تمام اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026