وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو 8 فروری تک بائیو میٹرک مکمل کرنے کی ہدایت
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی حج ویزہ کے لیے اپنی بائیو میٹرک معلومات جلد از جلد مکمل کریں۔ اس سلسلے میں “سعودی ویزہ بائیو” موبائل ایپ سب سے آسان اور فوری ذریعہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حج ویزہ کے لیے بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے اور اگر بائیو میٹرک مکمل نہ ہوئی تو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ عازمین اپنے موبائل کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل نہ کر سکیں تو وہ متعلقہ بینک برانچ سے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر موبائل ایپ سے بائیو میٹرک مکمل نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری 2026 سے قبل بائیو میٹرک کروا لینا ضروری ہے۔ سعودی تاشیر سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ دن 1 بجے سے 5 بجے مقرر کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے عازمین کو مشورہ دیا کہ زحمت سے بچنے کے لیے صرف مقررہ اوقات میں ہی سینٹر جائیں۔ مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے “پاک حج 2026” موبائل ایپ ملاحظہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026