لیبیا کے نائب کمانڈر اِن چیف کی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد : لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور لیبیا کے گہرے مذہبی و تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، تکنیکی جدت اور ملٹی ڈومین صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خود انحصاری، انسانی وسائل کی ترقی اور برادر فضائی افواج کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلے پر زور دیتے ہوئے لیبیا کی فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور مشترکہ تربیتی اقدامات، عسکری مشقوں اور پیشہ ورانہ تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026