LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین میں امن معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے: صدر پوتن وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے: پی ٹی اے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 22 ارب 52 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے حکومت نے دھرنے موخر کرنیکا کہا، دھرنے بھی چلیں گے اور مذاکرات بھی: حافظ نعیم الرحمٰن ایرانی فوج کا یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ سیرت النبیؐ تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، عطا تارڑ عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کا فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کا حکم روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف روس کا دورِ مشرق ایشیا پیسیفک کے ساتھ تعاون کا اہم مرکز بنے گا: صدر پوتن شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت آزاد کشمیر کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

نیویارک اور پشاور کو سسٹر سٹیز بنانے پر اتفاق، خیبر پختونخوا کابینہ کی منظوری

Web Desk

2 February 2026

نیویارک اور پاکستان کے تاریخی شہر پشاور کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں شہروں کو سسٹر سٹیز بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، جس کی خیبر پختونخوا کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

یہ پیش رفت نیویارک سٹی کے میئر آفس اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی۔ نیویارک کے میئر آفس کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کردہ مراسلے میں اس شراکت داری کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہم کوشش قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی بات چیت کے بعد نیویارک میئر آفس نے سسٹر سٹیز معاہدے کا مسودہ گورنر ہاؤس کو ارسال کیا، جسے خیبر پختونخوا کابینہ نے منظور کر لیا۔ معاہدے کے تحت دونوں شہر معیشت، تعلیم، نوجوانوں کی اسکل ڈیویلپمنٹ، سائنسی و تکنیکی سرگرمیوں، ثقافتی تبادلوں اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے میں تعاون کریں گے۔

اس کے علاوہ عوامی معلومات کے تبادلے اور سالانہ پیش رفت رپورٹ تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ نیویارک سٹی کے میئر آفس کے مطابق یہ شراکت داری عالمی سطح پر شہری تعاون کے فروغ کی ایک مثبت مثال ثابت ہوگی۔

گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے نوجوانوں کے لیے نئے تعلیمی و تکنیکی مواقع پیدا ہوں گے اور جدید صنعتوں میں روزگار تک رسائی بہتر ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں اور امن کا شہر بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ نیویارک اور نیویارک میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی رہنما عمران اِگرا نے نیویارک سٹی کے اداروں اور گورنر ہاؤس کے درمیان رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور کو جلال آباد اور اُرمچی کے ساتھ سسٹر سٹیز قرار دیا جا چکا ہے۔