LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا

مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈہے، زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے سمیت دہشتگرد تنظیموں کے ارکان ہیں، خواجہ آصف

Web Desk

1 February 2026

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ  کالعدم بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، یہ لوگ ہمیشہ شہری حدود کو نشانہ بناتے ہیں، غریب، مزدور اور بے روزگاروں کو نشانہ بناتے ہیں، ہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، پچھلے دودن میں 100سے زائد دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے، وطن عزیز ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے، دہشتگرد ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، گرفتاردہشتگردوں کے بیانات ہندوستان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

،خواجہ آصف نے کہاکہ بی ایل اے اور بی وائے سی لاپتہ افراد کا بھی بیانیہ بناتی ہے،مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈہے، زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے سمیت دہشتگرد تنظیموں کے ارکان ہیں۔، صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، اب یہ چھوٹے بچوں اورخواتین کو بھی استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے 12شہروں میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ان واقعات میں 2جگہ خواتین بھی ملوث پائی گئیں، پسنی میں بھی ایک خودکش حملہ آور نوجوان بچی پائی گئی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اورافغانستان بی ایل اے اورٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں، ہم دہشتگردوں کے خلاف طویل جنگ لڑرہے ہیں، انشاءاللہ فتح پاکستان کی ہی ہوگی، ہم دہشتگردوں کو ضرور خاتمہ کریں گے، کوئی بھی پاکستان دشمن رعایت کی توقع نہ رکھے، دہشتگرد بلوچستان میں اپنے بے شمار ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے۔