چینی کمپنی گی سپیِس اور پاک سیٹ میں سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ
Web Desk
31 January 2026
چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی سپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد پاکستان اور قریبی خطوں میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیوٹی سروسز کو فروغ دینا ہے۔
پاک سیٹ کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں کنیکٹیوٹی بہتر کرنے اور خطے میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔
گی سپیِس کے بیان کے مطابق تعاون میں پالیسی ہم آہنگی، تکنیکی تعاون اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ شامل ہوں گے، خاص طور پر کمپنی کے لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹ آئی او ٹی نیٹ ورک گی سیٹ کام کے حوالے سے، جسے پاکستان اور آس پاس کے علاقوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
معاہدے کے تحت پاک سیٹ پاکستان میں کمرشل آپریشنز کے لیے پالیسی معاملات، اسپیکٹرم کوآرڈینیشن اور قانونی تقاضوں کی تکمیل میں معاونت کرے گا، جبکہ دونوں فریق نیٹ ورک تک رسائی، سروس انٹیگریشن اور مارکیٹنگ کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گے۔
گی سپیِس کے چیف ایگزیکٹو وانگ یانگ کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر موسم میں کام کرنے والی، اعلیٰ اعتماد کی حامل سیٹلائٹ کمیونیکیشن سروسز فراہم کرے گی، جو صنعتی ڈیجیٹلائزیشن، علاقائی رابطوں اور کوریج کے خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے
9 November 2026
عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن
9 November 2026
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے
9 November 2026
ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
9 November 2026
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
9 November 2026
ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026