عمران خان کو نقصان ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی: محمود اچکزئی
Web Desk
30 January 2026
محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے 8 فروری کو مبینہ انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ عوام کی رائے کو طاقت کے زور پر چھینا گیا، جس کے خلاف پوری قوم کو آواز اٹھانا ہو گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کو افواج پاکستان یا پولیس سے کوئی دشمنی نہیں، ہماری خواہش ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ احتجاج کے اعلان کے ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش پھیلائی جا رہی ہے، جسے وہ تحریک کے اصل مقصد سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی عام فرد نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کے لیڈر ہیں، اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری براہِ راست حکومت پر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مشن سے پیچھے نہ ہٹیں، مغرب سے مشرق تک بازاروں میں نکلیں، دکانداروں سے ایک دن تعاون کی اپیل کریں اور 8 فروری کو کاروبار بند رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی اس احتجاج میں شامل ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ کل یا پرسوں ملک بھر میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے اور احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہو گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آزاد الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات ہیں، جو جماعت جیتے وہ اقتدار سنبھالے، آئیں مل کر پاکستان کی تشکیل نو کریں۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026