فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک جنرل کی ملاقات، عسکری تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
Web Desk
30 January 2026
چیف اف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتاروغلو نے ملاقات کی۔ فیلڈ مقرشل نے ترک مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کے لیے مسلسل تعاون اور حمایت کو سراہتے ہوئے دفاعی اور عسکری سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ترک کمانڈر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، پاک ترکی دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور قریبی رابطہ کاری کے تسلسل پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی قرار دیا۔
ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلچوق بایراکتاروغلو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نظم و ضبط کی تعریف کی، انہوں نے تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026