آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس کی آئیکونک پرفارمنس کی فہرست جاری کر دی
Web Desk
30 January 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس کی تاریخ کی آئیکونک پرفارمنسز کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق 2009ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کو آئیکونک قرار دیا گیا۔ آفریدی نے سیمی فائنل میں 51 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو فائنل میں پہنچایا، جبکہ فائنل میں انہوں نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
آئی سی سی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 2007ء کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے یووراج سنگھ کے ایک اوور میں 6 چھکے، 2010ء میں آسٹریلیا کے مائیک ہسی کی پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کو بھی آئیکونک پرفارمنسز میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح 2012ء کے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی 9 رنز دے کر 3 وکٹیں، 2014ء کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں بھی اس فہرست کا حصہ بنیں۔
آئی سی سی نے 2016ء کے ورلڈکپ فائنل میں کارلوس بریتھویٹ کے لگائے گئے 4 مسلسل چھکوں، 2021ء کے فائنل میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز اور 2022ء کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف 52 رنز کی اننگز کو بھی آئیکونک قرار دیا۔
حالیہ 2024ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی 76 رنز کی شاندار اننگز کو بھی آئی سی سی نے آئیکونک پرفارمنسز کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
14 October 2026
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
14 October 2026
ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی
14 October 2026
چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان
14 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
14 October 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا
14 October 2026