مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری
Web Desk
14 October 2026
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو (Pope Leo) کے پھیپھڑوں کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جبکہ اطالوی دارالحکومت روم کے جیمیلی ہسپتال (Gemelli Hospital) میں ان کی طبی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری ہے۔
ویٹیکن (Vatican) کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے کے مطابق 71 سالہ پوپ کے پھیپھڑوں سے ایک چھوٹی رسولی (Nodule) نکالنے کا آپریشن پیشگی طے شدہ منصوبے کے مطابق کامیابی سے انجام دیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوپ لیو کی مکمل صحت یابی میں کم از کم ایک ہفتے کا وقت لگنے کی توقع ہے۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پھیپھڑوں میں موجود اس رسولی کی نشاندہی حال ہی میں ایک معمول کے طبی معائنے کے دوران ابتدائی مرحلے میں ہوئی تھی، تاہم یہ معلوم کرنے کے لیے بائیوپسی اور تفصیلی لیبارٹری جانچ کی ضرورت ہو گی کہ آیا یہ رسولی سرطانی (Cancerous) تھی یا نہیں اور کیا مزید طبی علاج درکار ہے۔
ویٹیکن انتظامیہ کے مطابق پوپ لیو کی صحت کی صورتحال اور معمول کی دیکھ بھال کے پیشِ نظر ان کی تمام طے شدہ عوامی مصروفیات، ملاقاتیں اور مذہبی تقریبات 20 اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی ہی
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو
14 October 2026
سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
14 October 2026
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
14 October 2026
ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی
14 October 2026
چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان
14 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
14 October 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان
14 October 2026
مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا
14 October 2026