LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان

Web Desk

14 October 2026

خیبرپختونخوا میں نافذ کیے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی اقدامات کی باقاعدہ آئینی توثیق کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے الگ الگ اجلاس آج طلب کر لیے گئے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے جاری کردہ 8 نکاتی ایجنڈے میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری سے متعلق قرارداد شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز جمعرات (15 اکتوبر) صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی حتمی توثیق کرائی جائے گی۔

ان آئینی اقدامات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء کو خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور گورنر راج و ایمرجنسی نافذ کرنے کی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے حکومتی اتحادیوں اور پارلیمانی اراکین کو آئندہ کی تمام قانونی و سیاسی حکمتِ عملی پر مکمل اعتماد میں لیا ہے۔