انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا
Web Desk
14 October 2026
اسرائیلی حکام نے انڈونیشیائی کپتان کی شہریت کو بنیاد بناتے ہوئے ایتھوپین ایئرلائنز (Ethiopian Airlines) کے ایک کارگو طیارے کو اپنے بن گوریون ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے معذرت کر لی، جس کے بعد طیارے کو بیچ فضا سے ہی ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا (Addis Ababa) واپس لوٹنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے سیکیورٹی خدشات اور پالیسیوں کے تحت تقریباً 31 ممالک کے شہریوں کے زیرِ کمان پرواز کرنے والے طیاروں کی لینڈنگ پر سخت ضوابط اور پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، تاہم اس فہرست میں شامل دیگر ممالک کی مکمل تفصیلات عام نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سفارتی و آپریشنل تعطل کے بعد ایتھوپین ایئرلائنز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انڈونیشیائی پائلٹ کو تبدیل کر کے ایک دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے پائلٹ کو تعینات کیا۔ عملے میں اس تبدیلی کے بعد کارگو طیارے نے ادیس ابابا سے دوبارہ تل ابیب کے لیے پرواز بھری اور بعد ازاں بن گوریون ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔
متعلقہ عنوانات
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ
15 October 2026
ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری
15 October 2026
پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان
15 October 2026
کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی
15 October 2026
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026