ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی
Web Desk
14 October 2026
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پورے ضلع میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوام کے سیاسی و مذہبی اجتماعات پر 30 روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش اور سڑکوں یا شاہراہوں پر بلاجواز خیمے لگانے پر بھی سخت قدغن لگا دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 13 اکتوبر سے 11 نومبر تک مؤثر رہے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت بلا امتیاز سخت قانونی و ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
14 October 2026
ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب
14 October 2026
پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ
14 October 2026
کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
14 October 2026
ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ
14 October 2026
وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو
14 October 2026
سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
14 October 2026
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
14 October 2026