LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا

حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

Web Desk

14 October 2026

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حالیہ جنگ کے دوران تباہ، شدید متاثر یا ناقابلِ رہائش ہونے والے گھروں کے مالکان کی بحالی اور انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے فنڈز پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ علی دعموش کے مطابق، دارالحکومت بیروت اور اس کے جنوبی مضافاتی علاقوں (Dahiyeh) میں متاثر ہونے والے خاندانوں کو 14 ہزار امریکی ڈالر فی خاندان تک امداد دی جائے گی، جبکہ لبنان کے دیگر شورش زدہ علاقوں میں اپنے گھر کھونے والے متاثرین کو 12 ہزار ڈالر فی کس فراہم کیے جائیں گے۔ اس مالی امدادی پیکیج میں سے 8 ہزار ڈالر متاثرہ گھرانوں کے فرنیچر اور ضروری گھریلو سامان کی دوبارہ خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ باقی ماندہ رقم عارضی مکانات کے کرائے کی مد میں دی جائے گی۔

اپنے بیان میں حزب اللہ کے سینئر رہنما علی دعموش نے بے گھر افراد کی بحالی اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد کے معاملے پر لبنانی حکومت کی عدم توجہی اور سست روی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنانی حکومت کو محض بیانات تک محدود رہنے کی بجائے جنگ زدہ شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور قومی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔