LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

برطانیہ کی 2 سالہ جوڈی اوئنز کا سنوکر میں دو گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم

Web Desk

29 January 2026

برطانیہ کی محض دو سالہ بچی جوڈی اوئنز نے سنوکر جیسے مشکل اور تکنیکی کھیل میں غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنوکر کو عموماً بالغ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک مشکل کھیل سمجھا جاتا ہے، تاہم کم عمری کے باوجود جوڈی اوئنز نے ایسے شاندار شاٹس کھیلے جو بڑے بڑے کھلاڑیوں کے لیے بھی چیلنج سمجھے جاتے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 12 اکتوبر 2025 کو جوڈی اوئنز نے صرف 2 سال اور 302 دن کی عمر میں کامیابی کے ساتھ پول بینک شاٹ مکمل کر کے دنیا کی کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل وہ 2 سال اور 261 دن کی عمر میں سنوکر کا مشکل ڈبل پوٹ شاٹ کھیل کر بھی عالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہیں۔

جوڈی اوئنز کی اس غیر معمولی کامیابی کو کھیلوں کی دنیا میں بے حد سراہا جا رہا ہے اور انہیں سنوکر کے مشکل ترین شاٹس مکمل کرنے والی کم عمر ترین کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔