بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان علی آغا
Web Desk
28 January 2026
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی پرفارمنس پر سوالات نہ کیے جائیں، وہ ٹیم میں اپنا رول اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے بتایا کہ جہاں کنڈیشنز دستیاب ہوں وہاں ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
کپتان نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم بہت چھوٹی نہیں ہوتی۔ شارجہ میں افغانستان کو دوسری بہترین ٹیم قرار دیا جا رہا تھا، جسے پاکستان نے شکست دی۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں جیت کے بعد دوسری ٹیم کو کمزور قرار دے دیا جاتا ہے، یہ رویہ درست نہیں۔
صحافی کی جانب سے بابر اعظم کی پرفارمنس سے متعلق سوال پر سلمان علی آغا نے کہا:
“بابر کے علاوہ بھی سوال کریں، اسے چھوڑ دیں اور کھیلنے دیں۔ ٹیم میں 14 اور کھلاڑی بھی ہیں، ان پر بھی بات کی جائے۔ بابر اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، بگ بیش میں کیا ہوا اس سے فرق نہیں پڑتا۔”
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے اور کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں۔ میچ میں ٹیم کی ضرورت اور رن ریٹ کے مطابق کھیلنا ضروری ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ پچز سری لنکا جیسی بنائی جائیں تاکہ کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل سکیں۔
سلمان علی آغا نے امید ظاہر کی کہ قذافی اسٹیڈیم فل ہوگا اور تماشائی آ کر سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی پریشر گیم میں تجربہ کار کھلاڑی بہتر ہینڈل کر سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے ذکر کیا کہ آسٹریلوی ٹیم چند کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود مضبوط ہے۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026