پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی براڈکاسٹ تفصیلات جاری، کمنٹری پینل اور نشریاتی پلیٹ فارمز کا اعلان
Web Desk
28 January 2026
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی براڈکاسٹ تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے تحت شائقین کرکٹ کو جدید ٹیکنالوجی اور معروف کمنٹیٹرز کے ساتھ معیاری نشریات فراہم کی جائیں گی۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کیٹچ کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے، جبکہ ان کے ساتھ عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔پی سی بی کے پچ سائیڈ اسٹوڈیو کی میزبانی زینب عباس کریں گی، جہاں پری اور پوسٹ میچ شوز میں ماہرین کرکٹ تفصیلی تجزیے پیش کریں گے۔پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعرات سے ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔سیریز کی ہائی ڈیفینیشن کوریج 28 کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جس میں بگی کیم، ہاک آئی، الٹرا ایج اور ڈی آر ایس جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل ہوگی، جو تمام میچز میں دستیاب رہے گی۔پاکستان میں میچز براہِ راست پی ٹی وی سپورٹس پر نشر ہوں گے، جبکہ تماشا، ٹیپ میڈ اور مائیکو پر لائیو اسٹریمنگ دستیاب ہوگی۔بین الاقوامی سطح پر بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس، شمالی امریکا میں Willow، مشرقِ وسطیٰ میں Cricbuzz، افریقہ میں SuperSport اور آسٹریلیا میں Fox Sports میچز نشر کریں گے، جبکہ برطانیہ میں شائقین PCB Live پر لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026