ریسکیو1122 خیبر: وادی تیراہ میں برفباری کے دوران پھنسے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل
Web Desk
24 January 2026
ریسکیو1122 خیبر کی ٹیموں نے وادی تیراہ میں شدید برفباری کے دوران پھنسے متعدد افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق اب تک ریسکیو آپریشن کے دوران 1500 سے زائد افراد اور 350 گاڑیاں محفوظ مقامات پر منتقل کی جا چکی ہیں۔ اس دوران 100 سے زائد افراد کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔
ریسکیو1122 خیبر، پشاور، مردان، نوشہرہ اور صوابی کے 120 سے زائد اہلکار و افسران ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کی جان و مال کو خطرے سے بچایا جا سکے۔
ریسکیو1122 کے حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ برفباری اور شدید موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026