وزیراعلیٰ پنجاب نے شارٹ سرکٹ اور آتشزدگی کے خطرات کے خاتمے کے لیے ہنگامی سیفٹی پلان طلب کر لیا
Web Desk
24 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں شارٹ سرکٹ، بجلی کے بے ہنگم اور جان لیوا تاروں، اور آتشزدگی کے باعث ہونے والے حادثات کے مستقل خاتمے کے لیے ہنگامی سیفٹی پلان طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بڑے سانحے کا انتظار نہیں کرے گا بلکہ پیشگی اور مؤثر اقدامات کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں صوبے میں بجلی کی لٹکتی، بے ہنگم اور خطرناک تاروں کے مسئلے پر تفصیل سے غور کیا گیا اور شارٹ سرکٹ، کرنٹ لگنے اور آگ لگنے کے واقعات کے مکمل سدباب کے لیے جامع ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہور کے اندرونِ شہر سے بجلی کی قاتل تاروں کے خاتمے کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ بسنت اور دیگر مواقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ مریم نواز شریف نے لاہور کو تین زونز میں تقسیم کر کے مرحلہ وار انڈرگراؤنڈ وائرنگ کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا اور نئی ہاؤسنگ سکیموں میں انڈرگراؤنڈ وائرنگ کو لازمی قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا۔
اجلاس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ لیسکو حکام نے بتایا کہ اس وقت لاہور میں تقریباً 40 ہزار کلومیٹر بجلی کے تار اور 50 ہزار کلومیٹر انٹرنیٹ کیبل پھیلی ہوئی ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی کے گل پلازہ جیسے سانحات سے بچنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور بجلی کی بے ہنگم تاروں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026