ڈیرہ اسماعیل خان: خودکش دھماکہ، شادی کی تقریب میں 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
Web Desk
24 January 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ شب قریشی موڑ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ جنوبی وزیرستان ٹھیکیدار یونین کے صدر نور حسن محسود کے گھر پیش آیا، اور یہ شادی نور حسن محسود کے بھتیجے کی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
جاں بحق افراد میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود، وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد عبدلئی، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل ہیں۔ زخمیوں میں وارث خان، نور عالم محسود، توحید اللہ، رحمان خان، سہیل خان برکی اور ندید اللہ شامل ہیں۔
پولیس نے دھماکے کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود کی شہادت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آج جنوری کو ڈسٹرکٹ بار میں مکمل سوگ منایا جائے گا اور عدالتی کارروائی معطل رہے گی۔ کابینہ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی جائے گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے شادی کی تقریب میں دھماکے پر مکمل رپورٹ طلب کر لی
ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ شب شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔گورنر نے اعلیٰ حکام سے تفصیلی رابطہ کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن اور فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے۔گورنر کی ہدایت پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے زخمیوں کی دیکھ بھال اور واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026