پنجاب کی 41 شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ جاری، چینی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ
Web Desk
23 January 2026
لاہور: صوبہ پنجاب کی 41 شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ معمول کے مطابق جاری ہے۔ یہ بات سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے بتائی۔
ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق گنے کی کرشنگ کے آغاز سے اب تک 24 کروڑ 89 لاکھ 2 ہزار 93 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ رواں سیزن کے دوران گنے کی کرشنگ سے 23 لاکھ 29 ہزار 300 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو 229 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، جو کل واجب الادا رقم کا 92.57 فیصد بنتی ہیں۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے مطابق پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت 138 سے 148 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں چینی 145 سے 160 روپے فی کلو کے درمیان وافر مقدار میں دستیاب ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چینی کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف 501 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ناجائز منافع خوری کے جرم میں 4 ہزار 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو گنے کی 100 فیصد ادائیگیاں یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026