LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

کراچی: گل پلازہ سانحہ پر ایم کیو ایم کا رویہ غیر ذمہ دارانہ، شازیہ مری

Web Desk

23 January 2026

کراچی: وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے گل پلازہ سانحے پر ایم کیو ایم کے مؤقف اور بیانات کو غیر ذمہ دارانہ، افسوسناک اور انسانیت سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نازک وقت میں سیاست نہیں بلکہ متاثرین کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی۔

شازیہ مری نے کہا کہ کچھ جماعتیں یہ دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ وہ کراچی کی مالک ہیں، اب وہ بتائیں کہ انہوں نے شہر کیلئے کیا کیا؟ بلدیہ فیکٹری کا سانحہ سب کے سامنے ہے جہاں سینکڑوں مزدور جل کر جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ 1980 سے قائم تھا، پہلے ایک منزل اور پھر پارکنگ پر قبضہ ہوا، یہ سب کچھ سب کے علم میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ سانحے کے وقت لوگوں کو فوری ریسکیو اور ریلیف کی ضرورت تھی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض عناصر نے ایسے بیانات دیے جن سے انسانیت کا شائبہ تک نظر نہیں آیا، یہاں تک کہ فائر بریگیڈ کی گاڑی کو روکنا ایک سنگین جرم ہے۔

شازیہ مری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی بطور جماعت اور بطور حکومت متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، پارٹی کے سیکریٹری جنرل تمام وقت متاثرین کے درمیان موجود رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ دکھ کی اس گھڑی میں لوگوں کو سہارا دینے کا ہے۔

انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجمع اکٹھا کر کے راستے بند کرنا اور حالات کو مزید خراب کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ایسے بیانات دینا قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو اچھی طرح یاد ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ماضی میں کیا بیانات دیے، جن میں “زیور بیچو، اسلحہ خریدو” جیسے جملے بھی شامل ہیں، جو آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم متاثرین کی سسکیوں کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔