کراچی: منوڑہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا، 4 افراد لاپتہ
Web Desk
23 January 2026
کراچی: منوڑہ چائنہ پورٹ کے قریب ایک بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار 10 افراد سمندر میں جا گرے۔ ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو بحفاظت بچا لیا جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے سمندر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ آپریشن کی مؤثر نگرانی کے لیے متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی جائیں اور لاپتا افراد کی تلاش میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026