صدر ٹرمپ امریکہ کے سب سے بڑے بینک پر 5 کھرب ڈالر ہرجانے کے مدعی
Web Desk
23 January 2026
صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے سب سے بڑے بینک جے پی مورگن چیز اینڈ کو پر ڈی بینکنگ کا الزام عاءد کرتے ہوءے میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی عدالت میں پانچ بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جے پی مورگن پر سیاسی وجوہات کی بنا پر ان کے اکاؤنٹس بند کرنے کا الزام لگاتے ہوءے سی ای او جیمی ڈیمن کو براہ راست نشانہ بنا کرایک دھماکہ خیز بحث کو دوبارہ چھیڑ دیا ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جو سیاسی اور مالیاتی اداروں کے مابین تناؤ کو ہوا دینے کا موجب بن رہا ہے جبکہ دوسری جانب یہ معاملہ بڑے امریکی بینکوں کی غیرجانبداری پربھی سوال اٹھاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ریاستہائے متحدہ کا سب سے بڑا بینک ہے، اور 2025 تک مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا بینک بھی ہے۔علاوہ بریں امریکہ میں بڑے چار بینکوں میں سے سب سے بڑے بینک کے طور پراس فرم کو فنانشل سٹیبلٹی بورڈ سسٹم کے لحاظ سے انتہاءی وقیع حیثیت حاصل ہے۔
ٹرمپ ایک جانب دوراندیش رہنما دکھاءی پڑتے ہیں اوراپنی نظریاتی سوچ کی عملداری کے ساتھ دنیا بھر میں امن کے خواہاں نظر آتے ہیں لیکن دوسری جانب وہ کسی بھی سیاسی مخالفت کو برداشت کرنے کے لءے تیار بھی نہیں ہوتے۔ہم شروعات سے دیکھ رہے ہیں کہ جے پی مورگن کی جانب سے آغاز سے ہی کسی بھی امتیازی سلوک کے الزام کو مسترد کیا جارہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جے پی مورگن کے خلاف فلوریڈا کی ریاستی عدالت میں بھی مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دیوژاد بینکنگ ادارے نے موجودہ صدر امریکہ اور ان کے کاروبار سے منسلک اکاؤنٹس کو “بغیر انتباہ کے اشتعال انگیزی کی بنیاد پرختم کردیا۔
جمعرات کو بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، صدرٹرمپ نے میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی ریاستی عدالت میں ایک شکایت درج کرائی، جس میں جے پی مورگن اور اس کے سی ای او جیمی ڈیمن سے $5 بلین ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اشاعت کے وقت شکایت عدالت کے پبلک ڈاکٹ پر دستیاب نہیں تھی۔
مقدمے میں جے پی مورگن پر تجارتی توہین اور نیک نیتی کے مضمر عہد کی خلاف ورزی، اور ڈیمون پر فلوریڈا کے دھوکہ دہی والے تجارتی طریقوں کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ جواب میں بینک کے ترجمان نے کہا کہ اس مقدمے کی کوئی خوبی نہیں ہے اور جے پی مورگن “سیاسی یا مذہبی وجوہات کی بنا پر کبھی اکاؤنٹس بند نہیں کرتا ہے۔”
17 جنوری کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق، ڈی بینکنگ کے مقدمے کے لیے صدرٹرمپ کے اہم دلائل میں سے ایک ان دعوؤں کے ارد گرد تھا کہ 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر ان کے حامیوں کا حملہ “درست” کارروائی تھی، اس لیے کہ 2020 کے انتخابات میں “دھاندلی” کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ ٹرمپ سابق صدر جو بائیڈن سے 74 الیکٹورل ووٹوں سے الیکشن ہار گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا
21 November 2026