وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر
Web Desk
23 January 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت پہلا ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا ہے۔ درخواست میں 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی شامل ہے۔
درخواست میں نجی ٹی وی پروگرام میں دیے گئے بیان، ویڈیو، سکرین ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹس بطور شواہد عدالت میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے موقف اختیار کیا کہ ان سے منسوب الزامات، جن میں 150-200 پیڈ افراد اسمبلی میں داخل کروانے کا الزام شامل ہے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں اور ان کی ساکھ، عزت اور وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مدعا علیہ کے خلاف خصوصی، تعزیری اور عام ہرجانے کے علاوہ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026