LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کا شیڈول جاری، پاکستان گروپ بی میں شامل

Web Desk

23 January 2026

ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ کوالیفائنگ مقابلے مصر، بھارت اور چلی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستانی ہاکی ٹیم مصر میں ہونے والے کوالیفائرز میں شرکت کرے گی۔

کوالیفائرز یکم مارچ سے سات مارچ تک جاری رہیں گے، جس کے لیے ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے، جہاں گرین شرٹس کے ساتھ چین، ملائیشیا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 2 مارچ کو ملائیشیا اور 4 مارچ کو آسٹریلیا کے مدِ مقابل آئے گی۔

ہاکی ماہرین کے مطابق یہ کوالیفائرز پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں، کیونکہ ورلڈ کپ میں براہِ راست رسائی کے لیے گرین شرٹس کو مضبوط کارکردگی دکھانا ہوگی