عمران خان کو 90 دن سے زائد قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکا کابینہ سے خطاب
Web Desk
22 January 2026
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 90 دن سے زائد عرصے سے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت آمریت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ساتھ امتیازی اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ شیڈول فور میں شامل سیاسی کارکنان کی فہرست پر نظرثانی کر کے انہیں ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ناردرن بائی پاس منصوبہ 2010 سے تاخیر کا شکار ہے اور اس منصوبے کی لاگت 3 ارب روپے سے بڑھ کر 31 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی میں اسپیشل کمیٹی قائم کی جا رہی ہے، جو صوبائی ملازمین کو طلب کر کے تحقیقات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ٹی ڈی پیز کے لیے وعدہ شدہ فنڈز فراہم نہیں کر رہا، جس کے باعث صوبائی حکومت اب تک 7.5 ارب روپے اپنی جیب سے خرچ کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر قرضہ 43 ہزار ارب سے بڑھ کر 80 ہزار ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026