قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی، نیا نوٹیفکیشن جاری
Web Desk
22 January 2026
حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 9.6 فیصد سے کم کر کے 9.4 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.2 فیصد سے گھٹ کر 9.96 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10 فیصد کے بجائے 9.64 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز پر منافع 9.9 فیصد سے کم ہو کر 9.58 فیصد رہ گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر مجموعی منافع میں کمی کی گئی ہے، تاہم بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔
اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 12 فیصد، سیونگ اکاؤنٹ پر 9 فیصد برقرار رہے گی، جبکہ سروا اسلامک سیونگز اسکیموں پر بھی شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار
5 October 2026
گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام
5 October 2026
ایمان اور ہادی چٹھہ ضمانت کیس: ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج برہم، ڈی ایس پی کی سرزنش
5 October 2026
ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
5 October 2026
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوعہ کے دورے کا فیصلہ
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026