ٹرمپ کی آشیربادکےلیے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیاگیا،مولانا فضل الرحمان
Web Desk
22 January 2026
ٹرمپ کی آشیربادکےلیے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیاگیا،مولانا فضل الرحمان
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیاں بین الاقوامی دباؤ کے تحت بنتی ہیں، کبھی ہم نے اپنی خارجہ پالیسی اپنے مفاد کی خاطر نہیں بنائی۔
یہ ایوان منتخب ایوان نہیں مگر پھر بھی کبھی اس ایوان کو اعتماد میں لیا ؟ حکومت کا فرض ہےکہ وہ بتائےکہ کیا فیصلے کر رہی ہے؟ آپ ایوان کو اعتماد میں نہیں لے مگرکیا کابینہ کو اعتماد میں لیا؟ مشاورت اور مفاہمت کی روش اپنائیں تو بہت سارے الجھے مسائل سے نکل سکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے سوال کیاکہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے ہوتے ہوئےکیا متوازی حیثیت نہیں رکھتا؟ فلسطینی بہت مجبور حالت میں ہیں مگر پالیسی تو ٹھیک رکھیں، غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، اس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت انتہائی اہم معاملہ ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ میں جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں طالبان کا قبضہ ہے، وہاں زندہ رہنے کے لیے طالبان کو بھتہ دینا ضروری ہے، تمام سرکاری افسران انہیں بھتہ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری یوم سیاہ کےطور پر منائیں گے، پاکستان کے ساتھ بہت ظلم کیےگئے ہیں مگر 8 فروری کو انتہا کردی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026