خیبرپختونخوا میں فوجی آپریشنزصوبائی اجازت کےبغیرکیے جارہے ہیں، سہیل آفریدی
Web Desk
22 January 2026
وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا سہیل آفریدی کہتےہیں صوبے میں فوجی آپریشنز صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر کیے جا رہے ہیں۔22 بڑے آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلیجنس آپریشنز کے باوجود دہشت گردی ختم نہیں ہوئی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ ریڈیوپاکستان کاواقعہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش تھا۔۔اس کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز ہمارے محافظ ہیں، گلہ اپنوں سے ہی ہوتا ہے۔۔فورسز کی کارروائی میں ایک طرف سے دہشتگرد مرتے ہیں تو دوسری طرف کولیٹرل ڈیمیج میں شہریوں کی شہادتیں ہوتی ہیں، ڈرون اور فضائی حملوں میں شہریوں کی شہادتوں پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔۔آپریشنزکے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا کے لوگوں کو بے گھر کر کے صوبے کے ذمہ چھوڑ دیا گیاہے جس سے صوبائی وسائل پر بھاری مالی بوجھ پڑ رہا ہے، اس ضمن میں اب تک صوبے کے 10 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، مزید 100 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا صوبائی کابینہ سے خطاب۔ کہاعمران خان کو 90 دن سے زائد تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، فیملی اور دوستوں سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سردی سے بچاؤکےلیے اشیافراہم نہ کرنا ظلم ہے، جعلی حکومت آمریت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکہاکہ خیبر پختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہاہے۔ وفاق کی جانب سے نادرن بائی پاس منصوبہ 2010 سے تاخیر کا شکار ہے۔۔جس کے باعث لاگت 3 ارب سے 31 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔وفاق کی جانب سے انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دینا غلط ہے۔۔ انہوں نے شیڈول فور میں شامل سیاسی کارکنان کی فہرست کا دوبارہ جائزہ لے کر ریلیف دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے بتایاکہ 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے صوبائی اسمبلی میں اسپیشل کمیٹی قائم کر رہے ہیں۔۔صوبائی ملازمین کو طلب کر کے انتخابی دھاندلی پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026