LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

عظمیٰ بخاری: مریم نواز کی حکومت کے دو سال مکمل، ہر شعبے میں عوامی فلاح کے منصوبے شروع

Web Desk

22 January 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ مریم نواز کی حکومت کو دو سال مکمل ہوگئے، ہر شعبے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے گئے، بین الاقوامی اداروں نے منصوبوں کو تسلیم کیا، سولہ اضلاع میں جدید کیتھ لیبز قائم، دل کے امراض کے مریض اب ڈسٹرکٹ سطح پر مکمل سہولیات حاصل کریں گے، پیس میکرز اور جدید آلات بھی فراہم کیے جا رہے ہیں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات رواں سال میں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں فراہم کی جائیں گی، فائر سروس کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور جیو ٹیگڈ ہائیڈرنٹس متعارف کرائے جائیں گے، پیرا فورس کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں اور ایمرجنسی راستوں کی خلاف ورزی کرنے والی 22 سو بلڈنگز کو وارننگ دی گئی ہے، دو ہفتوں میں اقدامات نہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گل پلازہ کا واقعہ پورے پاکستان کے لیے افسوسناک ہے، حادثات اچانک ہوتے ہیں ,پیشگی انتظامات اور مکمل تیاری ضروری ہے، ، بسنت پر ہر ادارہ آن بورڈ ہے اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ منائی جائے گی، وزیر اعلیٰ کل بسنت کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی