بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیےلکھی تفصیلات سامنے آگئیں
Web Desk
22 January 2026
اسلام آباد: حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے متعدد بار درخواستیں دی ہیں، جن کی تفصیلات تازہ پی ٹی اے رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 21 اگست 2022 کو پی ٹی اے نے بانی کا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ایکس کو لکھا۔ توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیسز کے حوالہ سے 18 اپریل 2024 کو دوبارہ درخواست دی گئی، جبکہ 27 نومبر 2025 کو بانی کی 47 ٹویٹس بلاک کرنے کے لیے ایکس کو مراسلہ بھیجا گیا۔
تین سال میں حکومت کی تین درخواستوں کے باوجود ایکس نے زیادہ تر درخواستیں مسترد کر دیں۔ 27 نومبر 2025 کی درخواست میں صرف ایک ٹویٹ بلاک کی گئی۔
پی ٹی اے نے رپورٹ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ہدایت دی، لیکن کمپنیاں نا تو رجسٹرڈ ہوئیں اور نا پاکستان میں کوئی وکل پرسن مقرر کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کمپنیاں اپنے اپنے ممالک میں رجسٹرڈ ہیں اور دوسرے ممالک کے قوانین کے پابند نہیں سمجھی جاتی ہیں، اور شکایات بھی اپنے قوانین کے مطابق دیکھتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026