شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس
Web Desk
22 January 2026
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فود غفار سومرو، پی ڈی یلو لائن بی آر ٹی ضمیر عباسی اور ایس ایم ٹی اے کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کے منصوبوں میں پیش رفت، نیپا چورنگی کے پاس ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام کی تکمیل، سینیٹر تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کی مرمت اور دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کراچی میں مزید نئی ای وی بسز اور ای وی ٹیکسیز متعارف کروائی جائیں گی۔ بی آر ٹی منصوبے شہر کے اہم مقامات اور کاروباری مراکز کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں واضح بہتری لائیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کام میں کسی بھی تاخیر سے گریز کے لیے فیلڈ لیول پر تمام مسائل کے حل یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے پنک اسکوٹیز کے دوسرے مرحلے کی جلد شروعات اور دیگر شہروں میں تقسیم کے پروگرامز بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026