LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

پنجاب میں گرین پولیسنگ کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی متعارف کرا دی

Web Desk

22 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی بار گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت پٹرولنگ کے لیے پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں جدید بی وائی ڈی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور خود گاڑی چلا کر اس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

مریم نواز شریف نے گرین پولیسنگ یونٹ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ ماحول کے تحفظ اور جدید گڈ گورننس کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ کو پولیسنگ یونٹ اور الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ جدید الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی ایک بار چارج ہونے پر 410 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے جبکہ یہ 30 سے 80 فیصد تک صرف 30 منٹ میں فاسٹ چارج ہو جاتی ہے۔ گاڑی میں جدید سرویلنس پی اے سسٹم، پولیس ایمرجنسی لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ، اسپیڈ ڈیٹیکشن اور دیگر جدید آلات نصب ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں لاہور میں الیکٹرک ٹریفک پٹرولنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔