کراچی: سندھ رینجرز کی کارروائیاں، دو خطرناک گینگز کے 9 ملزمان گرفتار
Web Desk
22 January 2026
سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو خطرناک گینگز سے تعلق رکھنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق یہ کارروائیاں پرانا گولیمار، پاک کالونی اور ناظم آباد کے علاقوں میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا اور ریاست جدگال گینگ سے ہے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
رینجرز کے مطابق ملزمان سے 41 لاکھ 37 ہزار روپے نقدی اور 18 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور یہ عادی مجرم ہیں، جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ گینگز کے دیگر کارندوں کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026