سانحہ کی تحقیقات: چیف سیکریٹری سندھ کی انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا، کمشنر کراچی
Web Desk
21 January 2026
کمشنر کراچی حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں مختلف مقامات کے دورے کیے جا رہے ہیں تاکہ حقائق تک پہنچا جا سکے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ کوشش ہے کہ انکوائری کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوام کے سامنے حقائق رکھے جائیں۔ انکوائری غیر جانبدارانہ اور شفاف ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ دکانداروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو ورکرز کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ مختلف اداروں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے۔
حسن نقوی کے مطابق کچھ اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 85 افراد کی مسنگ رپورٹ درج ہے۔ بدقسمتی سے بعض لاشیں ٹکڑوں میں ملی ہیں، تاہم پولیس ڈی این اے کی بنیاد پر شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بلیم گیم کا وقت نہیں اور اس واقعے کا ذمہ دار کسی ایک ادارے کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انکوائری کمیٹی تخریب کاری سمیت ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026