LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے: سلمان اکرم راجہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے

سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئی بلند ترین سطح چھو لی

Web Desk

21 January 2026

کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 12,700 روپے کے اضافے کے بعد پہلی بار 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 10,888 روپے بڑھ کر پہلی بار 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت بھی پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچی، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 64 روپے کے اضافے سے 9,933 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 127 ڈالر کے اضافے کے بعد پہلی بار 4,840 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس سے عالمی سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔