علیمہ خان کا راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر احتجاج،پولیس پر شدید تنقید
Web Desk
21 January 2026
راولپنڈی: تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے باہر 400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے اور بانی پی ٹی آئی کا نام لینے پر پولیس کا ردعمل انتہائی شدید تھا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ ایک بچے نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا نعرہ لگایا تو پولیس حرکت میں آ گئی اور بچے نجم کو پکڑنے کی کوشش کی گئی، جبکہ سیڑھیوں کے نیچے دھکم پیل سے بڑا حادثہ بھی ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں نہیں روک رہی تھی بلکہ جنون بانی پی ٹی آئی کے نام پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی نمائندگی کرتا ہے، اسی لیے اس کے نام سے خوف پایا جاتا ہے اور عوام اپنی آزادی اور حق کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ اصل دباؤ افسران پر ہے جو اوپر سے احکامات حاصل کرتے ہیں۔
علیمہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹ چوری کے خلاف احتجاج کا حق رکھتی ہے اور پورا ملک بند کر کے احتجاج کیا جا سکتا ہے تاکہ پیغام خود چلا جائے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026