بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت چار فروری تک ملتوی، وکیل فیصل ملک کی استدعا
Web Desk
21 January 2026
اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بشری بی بی کے انتیس مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر تھیں۔
وکیل نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ بشری بی بی کو ان کے شوہر کی موجودگی میں قانونی ٹیم سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ وہ شامل تفتیش ہو سکیں۔ پولیس نے شامل تفتیش کے لیے مناسب وقت گزارا ہے، لیکن استغاثہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کو شامل تفتیش نہیں کر رہا۔
فیصل ملک نے کہا کہ عدالت بارہا حکم دے چکی ہے کہ بشری بی بی کو ان کے شوہر کی موجودگی میں قانونی ٹیم سے رہنمائی لینے دی جائے، مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ تمام ضمانتوں پر سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
وکیل نے مزید بتایا کہ اڈیالہ جیل سے بانی تحریک انصاف کے تین وکالت نامے سائن کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے، جو اب تک موصول نہیں ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026