کراچی: رینجرز کی کارروائی، بھتہ خوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
Web Desk
21 January 2026
پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث چار مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقادر بگٹی ولد اسرار احمد، معشوق علی ولد محمد صالح، غلام حسین ولد علی حسین سومرو اور عبدالحکیم ولد حامد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 12 بور رائفل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن، ایک کرولا کار، ایک موٹر سائیکل، تین موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 20 جنوری 2026 کو رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر ایک نجی گارمنٹس فیکٹری کے مالک نے اطلاع دی تھی کہ چار مسلح افراد اسلحے کے زور پر فیکٹری میں داخل ہو کر 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا اور چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026