گل پلازہ آتشزدگی کے اثرات: رمپا پلازہ کے حصے غیر محفوظ قرار، عمارت عارضی سیل
Web Desk
21 January 2026
کراچی میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے اثرات سامنے آتے ہوئے ساتھ موجود عمارت رمپا پلازہ کے کچھ حصوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کا کچھ حصہ رمپا پلازہ کے ریمپ پر آ کر گرا جس کے نتیجے میں رمپا پلازہ کے اسٹرکچرل کالمز کو نقصان پہنچا ہے۔
ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسپکشن کے دوران متاثرہ حصے کو خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے اور رمپا پلازہ کے مالکان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ متاثرہ حصے کو استعمال نہ کیا جائے۔ عارضی طور پر رمپا پلازہ کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کوالیفائیڈ انجنیئر سے فوری مرمت کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اگر متاثرہ حصے کو مرمت کے بغیر استعمال کیا گیا تو سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ عمارت میں فائر فائٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے تاہم کچھ حصوں میں آگ کے ہلکے شعلے موجود ہیں جنہیں پاکٹس کہا جا رہا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اسنارکل کی مدد سے بالائی منزلوں کا بھی معائنہ کیا جائے گا تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
24 October 2026
وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا
24 October 2026
امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج
24 October 2026
سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
24 October 2026
خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026