کراچی میں 3 روز میں فائر سیفٹی سسٹم لگانے کا حکم، ایس بی سی اے کا بلڈرز کو الٹی میٹم
Web Desk
20 January 2026
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے پورے کراچی میں تین روز کے اندر فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین آباد کو باقاعدہ خط لکھ کر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ایس بی سی اے کے مطابق خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کیے گئے فائر سیفٹی آڈٹ پر فوری عمل درآمد کرایا جائے۔ جن بلڈرز نے اب تک حفاظتی اقدامات مکمل نہیں کیے، انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات کراچی کے مفاد میں نہایت ضروری ہیں اور کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل قبول ہوگی۔ فائر سیفٹی سسٹم کی تنصیب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی چھ عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام بلڈنگ مالکان سے اپیل کی ہے کہ فائر سیفٹی کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026