سانحہ گل پلازہ مجرمانہ غفلت ہے، فاروق ستار نے تحقیقات کے لیےجوڈیشل کمیشن بنانےکا مطالبہ کردیا
Web Desk
20 January 2026
ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ گل پلازہ کو مجرمانہ غفلت قراردیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔قومی اسمبلی کے جلاس میں فاروق ستار نے سانحہ گُل پلازہ پر بحث کے لیے تحریک التوا پیش کی اور کہاکہ کہا کہ آج کراچی کی پُکار سنیں۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر، جس میں پاکستان کے ہر علاقے کا شہری رہتا ہے۔ یہ شہر قومی خزانے میں 60 سے 65 اور سندھ کے خزانے میں 90 سے 95 فیصد دے رہا ہے۔ گل پلازہ کی آتشزدگی قومی سانحہ اور قومی المیہ ہے ۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آخر کب وفاق اور صوبائی حکومتوں میں کراچی ترجیح حاصل کرے گا۔ اس شہر کے بنیادی مسائل کب اور کون حل کرے گا؟ 14 سال تک پانی کا منصوبہ جاگیرداروں وڈیروں کے ہاتھ میں رہا۔ کراچی کے مسئلے پر صرف بات ہی نہ کی جائے بلکہ انہیں حل بھی کیا جائے۔ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے گل پلازہ سانحہ کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد
20 November 2026
علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
20 November 2026
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق
20 November 2026
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026